سابقہ دشمنی ،شہری کے گھر پر فائرنگ ، سنگین دھمکیاں
سابقہ دشمنی ،شہری کے گھر پر فائرنگ ، سنگین دھمکیاں صدام حسین اپنے گھر پر مو جو د تھا مخالفین نے دھاوا بول دیا ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بناء پر شہری کے گھر پر فائرنگ کر دی گئی۔تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے صدام حسین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھا کہ اس دوران مخالفین نے گھر پر دھاوا بول دیا اور اس کے گھر پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments