دریائی کٹاؤ کی روک تھام ،10 کروڑ کے منصوبے پر پیش رفت
دریائی کٹاؤ کی روک تھام ،10 کروڑ کے منصوبے پر پیش رفت تکمیل سے متاثر ہونے والی زرعی اراضی کے تحفظ میں مدد ملے گی
ٹ مومن (نمائندہ دنیا)طالب والا کے علاقے میں دریائی کٹاؤ کی روک تھام اور حفاظتی اقدامات کے لیے تقریباً 10 کروڑ روپے لاگت کے منصوبے پر عملی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ منصوبے کے حامیوں کے مطابق اس کی تکمیل سے دریائی کٹاؤ کے باعث متاثر ہونے والی زرعی اراضی کے تحفظ میں مدد ملے گی اور علاقے کے رہائشیوں کو درپیش ایک اہم مسئلے کے حل کی جانب پیش رفت ہوگی۔جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ کنوینر وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا اور رکن پنجاب اسمبلی میاں اکرام الحق (حلقہ PP-74) کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ بیان کے مطابق منصوبے کا مقصد دریائی کٹاؤ پر قابو پانا، زرعی زمینوں کا تحفظ یقینی بنانا اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کو فروغ دینا ہے ۔مقامی شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبہ بروقت مکمل ہونے سے طالب والا اور گردونواح کی قیمتی زرعی اراضی کو تحفظ ملے گا اور دریائی کٹاؤ سے ہونے والے نقصانات میں کمی آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments