پبلک سیکٹر کا پہلا ای سویپ بیٹری چارجنگ سٹیشن قائم
پبلک سیکٹر کا پہلا ای سویپ بیٹری چارجنگ سٹیشن قائم الیکٹرک بائیک صارفین کو ایک منٹ کے اندر چارج شدہ بیٹری فراہم کی جائے گی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست اقدامات کے تحت کمشنر آفس فیصل آباد نے شہریوں کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کرتے ہوئے پبلک سیکٹر کا پہلا ای سویپ (E-Swap) بیٹری چارجنگ اسٹیشن قائم کر دیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت صارفین خالی بیٹری جمع کرا کے فوری طور پر چارج شدہ بیٹری حاصل کر سکیں گے ، جس سے چارجنگ کے انتظار کی ضرورت نہیں رہے گی۔ای سویپ ایپ پر رجسٹر ہو کر الیکٹرک بائیک استعمال کرنے والے صارفین کو ایک منٹ کے اندر چارج شدہ بیٹری فراہم کی جائے گی، جبکہ رائیڈرز کے لیے ای بائیک کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پائلٹ منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ای سویپ کمپنی کے جنرل منیجر مسٹر یوجین کیو آئی (Mr. Eugene Qi)، انچارج E-Swap انفراسٹرکچر محمد معظم، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، ایڈیشنل کمشنرز تنویر مرتضیٰ اور افضل تارڑ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی، ایڈمنسٹریٹر فٹس راحت علی اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔کمشنر فیصل آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں دو بیٹری سویپنگ کیبنٹس، 24 چارج شدہ بیٹریوں کی سہولت اور رائیڈرز کے لیے پانچ الیکٹرک بائیکس دستیاب ہیں۔ جبکہ دسمبر 2026ء تک فیصل آباد میں 50 بیٹری سویپنگ کیبنٹس نصب کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments