تمام جلوسوں اور مجالس کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ
تمام جلوسوں اور مجالس کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کر دیے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے سرگودھا پولیس نے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر تمام جلوسوں اور مجالس کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے ، جبکہ ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کر دیے گئے ہیں،ترجمان سرگودھا پولیس خرم اقبال کے مطابق ضلع بھر میں منعقد ہونے والے تمام جلوسوں اور مجالس کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔ مرکزی جلوس بلاک نمبر 14 سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ دارالعلوم محمدیہ، بلاک نمبر 19 میں اختتام پذیر ہوگا،ریزرو فورس اور ایلیٹ فورس کے دستے جلوس کے روٹس اور حساس مقامات پر مسلسل گشت کریں گے ، جبکہ تمام سرکل پولیس افسران، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں جاری سکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا نے ہدایت کی ہے کہ چہلم کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے ، جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کو محفوظ ماحول فراہم کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام نفری مکمل طور پر الرٹ رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments