ایس ڈی پی او بھیرہ رانا شاہد سلطان اسسٹنٹ ڈائریکٹرسپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب تعینات
بھیرہ(نامہ نگار)سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) بھیرہ رانا شاہد سلطان کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (SPU) پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
جبکہ ان کی جگہ ڈی ایس پی سارجنٹ ایٹ آرمز پنجاب اسمبلی شہزاد منظور کو بطور ایس ڈی پی او بھیرہ تعینات کیا گیا ہے ۔رانا شاہد سلطان نے بطور ایس ڈی پی او بھیرہ اپنی تعیناتی کے دوران امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام، عوامی مسائل کے فوری حل اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments