طالبہ سے زیادتی ، مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار )ثناء ٹاون میانوالی میں سمیع اللہ نامی بدکردار لڑکے نے 16 سالہ طالبہ کو فون کر کے دھمکا کر اپنے پاس بلا لیا۔
اوراسی اثناء میں زیادتی کر ڈالی اور زبردستی بیان لکھوا کر موبائل بھی چھین کر دارلامان داخل کروا دیا پتہ جوئی پر لڑکی کے بھائی اسے دارالامان سے گھر لے آئے گھر میں چپ لگ جانے پر بھائی و ماموں نے معلوم استفسار کرنے پر لڑکی نے انہیں اپنے ساتھ ہیش آنے والی کہانی سنا دی کہ لڑکے نے دھمکا ورغلا کر ثناء ٹاون لے جا کر ایک کمرے میں زیادتی کی ہے تھانہ سٹی نے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments