کمپنی باغ کی دیوار کے ساتھ ماڈل ریڑھی بازار ختم کرنے کے لئے انتظامیہ سے رجوع

کمپنی باغ کی دیوار کے ساتھ  ماڈل ریڑھی بازار ختم کرنے  کے لئے انتظامیہ سے رجوع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا نے کمپنی باغ کی دیوار کے ساتھ بنائے گئے ماڈل ریڑھی بازار کو ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے انتظامیہ سے رجوع کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ اس ریڑھی بازار کی وجہ سے باغ جناح کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے یاتواس بازار کو فوری ختم کیا جائے یا پھر اسے ایجنسی کے حوالے کر دیا جائے ۔اگر بازار ختم نہیں کیا جانا تو ایجنسی نے مطالبہ کیا کہ اس سے ہونے والی آمدن میں ایجنسی کو شیٔر دیا جائے ۔ذرائع کے مطابق ماڈل ریڑھی بازار کو سہولت بازار اتھارٹی کے حوالے کیا جا رہا ہے جو اسے خوبصورت بنا کر ماہانہ کرائے پردیگی اس سلسلے میں سہولت بازار اتھارٹی نے گورنمنٹ گرلز پائلٹ سکول کی دیوار کے ساتھ دکان طرز کے 90 سٹال بھی بنا دیے ہیں 90 سٹال قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیے جائیں گے ترجیح ان لوگوں کو دی جائے گی جو پہلے سے وہاں ریڑھی لگا رہے تھے الاٹیوں سے ماہانہ کرایہ اور سیکورٹی لی جائے گی ۔شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور خوبصورتی کے لیے بنایا گیا ماڈل ریڑھی بازار اب خود انتظامی مسائل کا شکار ہو گیا ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ انتظامیہ اس معاملے پر کیا فیصلہ کرتی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...