جشنِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کے انتظامات کے سلسلہ میں جائزہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت جشنِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے اور آزادی کے پروگرامز کے انتظامات کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اے ڈی سی جی ما جد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر فیصل عمران، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او ایم سی مبشر کلیم گل، میونسپل آفیسر فنانس ارسلان بابر، میونسپل آفیسر پلاننگ عاصم ضیاء کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر سرکاری عمارتوں پر چراغاں، میوزیکل نائٹ، آتش بازی، سکولوں کے بچوں کے ما بین تقاریر مقابلہ جات اور دیگر پر وگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments