خوشاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کئے ،ظفر خان بلوچ

خوشاب کی ترقی اور خوشحالی  کے لیے اربوں روپے کے فنڈز  جاری کئے ،ظفر خان بلوچ

خوشاب(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں ترقیاتی منصوبوں، ستھرا پنجاب، صاف پانی اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس کمیٹی کے کنوینئر سابق ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال کی زیر صدرات ہوا۔

ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان، رکن صوبائی اسمبلی ملک آصف بھا اعوان اور سردار ظفر خان بلوچ کے کوآرڈینیٹر سردار ساجد خان بلوچ نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں ک کی تفصیلات بتائیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ضلع خوشاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔ ضلع خوشاب میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ایک تاریخی اقدام ہے ۔جس سے ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...