ادارے بنا کر عوام کا خون نچوڑنے کی کوشش کی گئی ، اشرف برہان

ادارے بنا کر عوام کا خون نچوڑنے کی کوشش کی گئی ، اشرف برہان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) امیدوار حلقہ پی پی 76ملک اشرف برہان نے کہا ہے کہ جس طرح پنجاب میں ادارے پر ادارے بنا کر عوام کا خون نچوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔

 اس سے عوام تنگ نظر آرہے ہیں جبکہ رہی سہی کسر بجلی گیس کے بلوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے پوری کر دی ہے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جس طرح پیرا فورس کے لوگوں کو ڈنڈوں سے مارتے ہوئے دیکھا گیا ہے اس سے یہ بات طے ہے کہ اب وہ وقت دور نہیں جب محکموں کے اہلکار آگے آگے ہوں گے اور عوام پیچھے پیچھے کیونکہ عوام کو حکمرانوں نے معاشی طور پر اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ وہ مارو یا مرو کی پالیسی پر چلنے لگے ہیں جو ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہے ایسا وقت آنے سے پہلے اس حکومت کو چلتا کیا جائے اور جو محکمے پر محکمے بنائے گئے ہیں انہیں فوری طور پر ختم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...