حکومت کی رخصتی کا وقت قریب آتے ہی اب بلدیاتی انتخابات کا شوشہ چھوڑا جا رہا ،عامر سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی رخصتی کا وقت قریب آتے ہی اب بلدیاتی انتخابات کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔
تاکہ عوام کی توجہ حکومت کی رخصتی کے بیانیہ سے ہٹائی جا سکے مگر عوام باشعور ہیں اور ہر بندہ جس کے ہاتھ میں موبائل ہے وہ سیاسی طور پر نہ صرف شعور رکھتا ہے بلکہ وہ ہر ایک نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے حکومت نے یقیناً جانا ہے کیونکہ ان کی کارکردگی نے عوام کو جس قدر مایوس کیا ہے اس کا اعتراف تو اب ان کے وزراء بھی کر رہے ہیں ۔خود نون لیگ میں بغاوت کی بو آنے لگی ہے اور آئندہ انتخابات میں ان کا ٹکٹ لینے کے لیے کوئی تیار نہیں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments