الائیڈ اور مسلم ماڈل گرلز ہائی سکول بھاگٹانوالہ کی طالبہ ہادیہ نے 1163 نمبر حاصل کئے
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)الائیڈ اور مسلم ماڈل گرلز ہائی سکول بھاگٹانوالہ نے سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں۔
ادارے کی ہونہار طالبہ ہادیہ نے 1163 نمبر حاصل کرکے علاقہ بھر میں طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔نتائج کے مطابق آمنہ حسین نے 1146 نمبر، عائشہ اقبال نے 1140 نمبر، زرنش عنایت نے 1140 نمبر، رتیال اسلم نے 1137 نمبر، حلیمہ سعدیہ نے 1131 نمبر، ام ہانیہ نے 1126 نمبر جبکہ عروہ زاہد نے 1118 نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔اس شاندار کامیابی پر سکول انتظامیہ، اساتذہ والدین اور طالبات کو مبارکباد پیش کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments