اقدام قتل کے دو اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے سمیت 5 ملزم کو گرفتار
کندیاں (نمائندہ دنیا ) پپلاںایس ایچ او شاہد عزیز اور ان کی ٹیم نے مختلف کارروائیوں کے دوران شراب فروش، چور، اقدام قتل کے دو ملزمان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے شخص سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
مخبر کی اطلاع پر دورانِ چیکنگ وسیم عباس ولد محمد نذیر سکنہ پپلاں کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب محمد ریاض اور محمد اسلم پسران محمد رمضان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران موٹر پمپ چوری کے مقدمہ میں ملوث محمد علی کو گرفتار کیا دورانِ تفتیش ملزم کے انکشاف پر مبینہ طور پر چوری شدہ انجیکٹر پمپ بھی برآمد کرلیا گیا۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شیر بہادر ولد ملک غلام رسول سکنہ پپلاں کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 12 بور رپیٹر بندوق برآمد کرلی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments