پاکستان ائیر فورس کے ہو ائی جہاز اور ہوا باز ہمار ا قیمتی اثاثہ ،ڈپٹی کمشنر
میانوالی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے کی۔
اس موقع پر اے ڈی سی آر نے ائیر بیس کے اطراف میں صفائی ستھرائی، کبوتر و پتنگ اڑانے اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور فلائیٹ سیفٹی امور سے متعلق ایجنڈا پیش کیا۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے ہو ائی جہاز اور ہوا باز ہمار ا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھلے عام گندگی پھینکنے سے پرندے اس پر منڈلاتے رہتے ہیں جو ہمارے قیمتی ہوائی جہازوں اور ہوا بازوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے ستھرا پنجاب کے افسران کو ہدایت کی کہ پی اے ایف ائیر بیس کے گرد ونواح میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments