کندیاں، چشمہ میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر،شہر بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار

کندیاں، چشمہ میں جشنِ آزادی  کی تیاریاں عروج پر،شہر بھر میں سبز  ہلالی پرچموں کی بہار

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں، چشمہ میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر،شہر بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح کندیاں اور چشمہ میں بھی جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

شہر کے مختلف مقامات پر قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز، ٹوپیوں اور دیگر سجاوٹی اشیاء کے اسٹالز سج گئے ہیں، جہاں شہری خصوصاً بچے اور نوجوان اپنی پسند کا سامان جوش و خروش سے خرید رہے ہیں جشنِ آزادی کے حوالے سے بازاروں اور اہم شاہراہوں پر سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار دکھائی دے رہی ہے ، جبکہ شہری 14 اگست کو بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کے لیے پرجوش ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...