سیاسی جماعتوں کے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں ،ندیم اکرم چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی ندیم اکرم چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
قومی حکومت قائم کر کے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں پر جو بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات ہیں انہیں ختم کیا جائے اور ملک کو حقیقی معنوں میں سیاسی طور پر ترقی کی طرف لے جانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے جب ہی پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی کیونکہ موجودہ سسٹم میں چند خاندانوں کی سیاست نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کر رکھا ہے۔ اگر ان سیاست دانوں کے اثاثوں کا اندازہ لگایا جائے تو یہ پاکستان کے بجٹ سے بھی کئی گنا زیادہ ہیں جو لوٹ مار کر کے بیرون ملک منتقل کیے گئے ہیں کوئی بھی ادارہ ان سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کی کوشش نہیں کرتا اگر کوئی کوشش کرتا ہے تو اپنا حصہ وصول کر کے خاموشی اختیار کر لیتا ہے جس سے پاکستان پر قرضوں کو بوجھ بڑھتا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments