زائد قیمتوں میں اشیاء خورونوش فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مقرر کردہ نرخ ناموں کی بجائے زائد قیمتوں میں اشیاء خورونوش فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔ اس دوران شہری کو زائد قیمت میں اشیاء خورونوش فروخت کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments