حکومت فوری طور پر ستھرا پنجاب جیسے بیکار پروجیکٹ کو ختم کرے ، ممتاز کاہلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی عبداﷲ ممتاز کاہلوں نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ستھرا پنجاب جیسے بیکار پروجیکٹ کو ختم کرے۔
یہ صرف اپنے بندوں کو نوازنے اور بلدیاتی اداروں کا بیڑا غرق کرنے کا ایک منصوبہ ہے جو وزیراعلی پنجاب نے اپنی تشہیر کے لیے شروع کیا جبکہ کوئی دن ایسا نہیں جب کسی نے کسی شہر سے تنخواہیں نہ ملنے پر ستھرا پنجاب کے ورکرز احتجاج کرتے نظر نہ آئیں بلدیاتی ادارے جو کام ایک کروڑ روپے میں کر رہے تھے۔ وہ ستھرا پنجاب والے ایک ارب روپے میں کر رہے ہیں اگر یہ فنڈ بلدیاتی اداروں کو دیے جاتے تو یقیناً اس سے نہ صرف صفائی کا نظام بہتر ہوتا بلکہ شہروں میں ستھرا پنجاب حقیقی طور پر نظر آتا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments