موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گرد و نواح میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والی موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔
جبکہ مختلف نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، تاہم کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ بعض شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی واسا اور ضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments