چار ماہ قبل خودکشی کا ڈراپ سین، نوجوان کی بیوی اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

چار ماہ قبل خودکشی کا ڈراپ  سین، نوجوان کی بیوی اور  ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چار ماہ قبل خودکشی قرار دیئے گئے واقعہ کا ڈراپ سین، مرنیوالے نوجوان کی بیوی اور اسکے ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر یا گیا۔

تھانہ کڑانہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا اکلوتا بیٹا عدنان شوکت اپنی اہلیہ صباء بی بی کے ساتھ چک نمبر 28 جنوبی میں رہائش پذیر تھا۔ 14 اپریل کی رات عدنان شوکت کی لاش کمرے کے فرش پر پڑی تھی، جبکہ اس کی بہو مبینہ طور پر چیخ و پکار کرتے ہوئے یہ کہہ رہی تھی کہ اس کے شوہر نے خودکشی کر لی ہے ،جبکہ بیٹے کے گلے پر موجود نشانات سے ظاہر ہوتا تھا کہ اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے والد کی درخواست پر صباء بی بی اور تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...