حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر ہتھوڑی مار کر زخمی کر دیا

 حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر ہتھوڑی مار کر زخمی کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) باپ کے عمرہ پر روانگی سے قبل آخری ملاقات کی خواہش شادی شدہ بیٹی کے لیے بہیمانہ تشدد کا سبب بن گئی۔ حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر ہتھوڑی مار کر زخمی کر دیا گیا۔

 جس پر پولیس نے اسکے شوہر اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ایف آئی آر کے مطابق محمد رمضان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن رضیہ بی بی اپنے والد سے عمرہ پر روانگی سے قبل ملنا چاہتی تھی، تاہم شوہر محمد فیاض اور سسر محمد یوسف نے مبینہ طور پر اسے اجازت نہ دی، اسی تنازع پر سسر نے خاتون کو پکڑ رکھا جبکہ شوہر نے مبینہ طور پر ہتھوڑی اس کے ماتھے پر دے ماری، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...