نقب زنی کا ڈرامہ رچانے والا شخص پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ہی بے نقاب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ساس کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی نقب زنی کا ڈرامہ رچانے والا شخص پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ہی بے نقاب ہو گیا۔
جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس کے مطابق قمر شہزاد نے تھانہ کڑانہ کو ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ نامعلوم چور چھت پھاڑ کر اس کے کمرے سے 4 لاکھ 9 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ہیں۔ ایس ایچ او محمد عمران نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو مدعی کے بیانات میں تضاد سامنے آیا۔ مزید پوچھ گچھ پر اس نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ ساس کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے نقب زنی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا اور رقم ٹریکٹر کے ٹول باکس میں چھپا دی تھی۔ پولیس نے رقم برآمد کر کے ملزم کے خلاف 15 پر جھوٹی اطلاع دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments