108 ملی میٹر بارش،ڈیڑھ گھنٹے میں شاہراہیں کلیئر:واسا

  108 ملی میٹر بارش،ڈیڑھ گھنٹے میں شاہراہیں کلیئر:واسا

108 ملی میٹر بارش،ڈیڑھ گھنٹے میں شاہراہیں کلیئر:واسا تمام ڈسپوزل سٹیشنز مکمل استعداد کے ساتھ چلائے گئے : ثاقب رضا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر واسا کے آپریشنز سٹاف نے شہر میں ہونے والی 108 ملی میٹر تک بارش کے پانی کی نکاسی مختصر ترین وقت میں مکمل کر دی، جس کے باعث تمام مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔واسا کے مطابق بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام عملہ علی الصبح ہی اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود تھا۔ غلام محمد آباد میں سب سے زیادہ 108 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ جیل روڈ اور گلفشاں او ایچ آر کے اطراف 104، 104 ملی میٹر، علامہ اقبال کالونی میں 102، گلستان کالونی میں 101، ڈوگر بستی میں 98 اور مدینہ ٹاؤن میں 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان واسا کے مطابق تمام مشینری بروقت آپریشنل کر دی گئی تھی اور تمام ڈسپوزل سٹیشنز مکمل استعداد کے ساتھ چلائے گئے ، جس سے بارشی پانی کی بروقت نکاسی ممکن ہوئی۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے کہا کہ 108 ملی میٹر بارش کے باوجود ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے اندر تمام مرکزی سڑکوں اور اہم چوراہوں سے پانی نکال دیا گیا۔ جبکہ واسا شہریوں کو بہتر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر وقت متحرک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...