بارش سے کچے ڈھارے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق
بارش سے کچے ڈھارے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد اپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں
میانی( نامہ نگار ) میانی تیز ہواؤں اور بارش کے باعث کچے ڈھارے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔میانی میں صبح سویرے تیز ہواؤں اور بارش کے باعث تھانہ میانی کے سامنے ایک کچے ڈھارے کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد اپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سرور کے نام سے ہوئی ذرائع کے مطابق وہ میانی کے محلہ مخدوم آباد کا رہائشی تھا اور علاقے میں محنت مزدوریریڑھی لگانے کے باعث مقامی لوگوں میں جانا پہچانا تھا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ ادارے بھی موقع پر پہنچے اور حادثے کے حالات کا جائزہ لیا۔ جاں بحق شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments