کانسٹیبل دورانِ ڈیوٹی موٹروے انٹرچینج بھیرہ سے اغوا

 کانسٹیبل دورانِ ڈیوٹی موٹروے انٹرچینج بھیرہ سے اغوا

کانسٹیبل دورانِ ڈیوٹی موٹروے انٹرچینج بھیرہ سے اغوا بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،ڈی پی او

بھیرہ(نامہ نگار)تھانہ بھیرہ میں تعینات پنجاب پولیس کے کانسٹیبل محمد اویس کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے دورانِ ڈیوٹی موٹروے انٹرچینج بھیرہ سے سرکاری رائفل سمیت اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد ندیم موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی نگرانی کی۔ مغوی کانسٹیبل محمد اویس تحصیل بھیرہ کے نواحی گاؤں نمطاس کا رہائشی ہے اور سال 2022 میں پنجاب پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد ندیم نے بتایا کہ کانسٹیبل محمد اویس کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب مبینہ اغوا کاروں کی جانب سے نامعلوم مقام سے کانسٹیبل محمد اویس کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے ، جس میں اس کی رہائی کے لیے پنجاب پولیس کے سامنے بعض مطالبات پیش کیے گئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...