لائیوسٹاک منصوبوں کا معیار اور رفتار بہتر بنانے کی ہدایت
لائیوسٹاک منصوبوں کا معیار اور رفتار بہتر بنانے کی ہدایت ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایویلیوایشن ڈاکٹر عطیہ بخاری کا دورہ فیصل آ باد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایویلیوایشن ڈاکٹر عطیہ بخاری نے فیصل آباد ڈویژن کا تفصیلی دورہ کر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت جاری منصوبوں، جدید ویٹرنری سہولیات اور محکمانہ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد میں جدید آپریشن تھیٹر، ویٹرنری ایکسرے ، الٹراساؤنڈ فیسلٹی اور کانفرنس ہال کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مویشی پال حضرات کو بروقت، معیاری اور مؤثر ویٹرنری خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنائی جائے ۔ انہوں نے ڈویژنل ڈائگناسٹک لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور بیماریوں کی تشخیص، نمونہ جات کے تجزیے اور لیبارٹری خدمات کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر عطیہ بخاری نے سول ویٹرنری ہسپتال 243 ر۔ب جھوک کھرلاں اور 239 ر ب خانوآنہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ان کی بروقت اور معیاری تکمیل پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر روبینہ انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل احمد انجم بھی موجود تھے ۔پروجنی ٹیسٹنگ پروگرام کے حوالے سے ڈاکٹر دانش (ایل پی او فیصل آباد) نے پروگرام کی پیش رفت، اہداف اور آئندہ حکمت عملی پر بریفنگ دی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments