شیخ الحدیث پیر سید حسین الدین شاہ کاظمی ضیائی انتقال کر گئے

 شیخ الحدیث پیر سید حسین الدین شاہ کاظمی ضیائی انتقال کر گئے

شیخ الحدیث پیر سید حسین الدین شاہ کاظمی ضیائی انتقال کر گئےنماز جنازہ آج 8 اگست بروز ہفتہ شام 5 بجے سلطان پور شریف میں ادا کی جائیگی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نامور عالم دین، شیخ الحدیث اور تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ پیر سید حسین الدین شاہ کاظمی ضیائی قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ ان کے انتقال پر ملک بھر سمیت بیرون ملک شاگردوں، مریدین، عقیدت مندوں اور مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔مرحوم پیر آف گولڑہ شریف حضرت پیر سید غلام محی الدین گیلانی گولڑویؒ المعروف بابوجی کے دستِ حق پرست پر بیعت تھے ۔ انہوں نے اپنی زندگی قرآن و سنت، عشقِ رسول ﷺ، مسلک اہل سنت کے فروغ اور دینی تعلیمات کی اشاعت کے لیے وقف کیے رکھی۔ تقریباً ایک صدی پر محیط زندگی میں انہوں نے ہزاروں علماء کی تربیت کی، متعدد دینی مراکز کے قیام میں کردار ادا کیا اور آخری دم تک درسِ حدیث اور تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان کی نماز جنازہ آج 8 اگست بروز ہفتہ شام 5 بجے سلطان پور شریف، تحصیل حسن ابدال، ضلع اٹک میں ادا کی جائے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ ان کی وفات سے علمی و روحانی دنیا میں پیدا ہونے والا خلا مدتوں محسوس کیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...