پی پی آزادکشمیر الیکشن کے نتائج تبدیل کرانا چاہتی ، غوث نیازی

پی پی آزادکشمیر الیکشن کے نتائج تبدیل کرانا چاہتی ، غوث نیازی

پی پی آزادکشمیر الیکشن کے نتائج تبدیل کرانا چاہتی ، غوث نیازی تیسرے مرحلہ پونچھ ڈویژن میں ہونیوالے انتخابات کے نتائج فیصلہ کن ہونگے

خوشاب(نمائندہ دُنیا ) مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کیلئے انتخابات کے پہلے 2 مراحل میں مسلم لیگ (ن)کی شاندارکامیابی ہماری جماعت حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے انشاء اﷲ تیسرے مرحلہ پونچھ ڈویژن میں ہونیوالے انتخابات کے نتائج فیصلہ کن ہونگے ۔مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی توقعات کے بر عکس نتخابی نتائج آنے پر پریشان ہے اور وہ بلیک میلنگ کے ذریعے انتخابی نتائج تبدیل کرانا چاہتی ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کسی بھی صورت میں ان کی بلیک میلنگ ،میں نہیں ّآئے گی ، کشمیر کے عوام نے جو فیصلہ دیا ہئے اس کی ہر صورت میں پاسداری کی جائے گی ، انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ جہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار وں کامیابی حاصل کی وہا ں کے انتخابی عمل کو صاف اور شفاف قرار دیا جا رہا ہے دھاندلی کا الزم صرف ان حلقوں میں لگایا جا رہا ہے جہاں مسلم لیگ(ن) کی ا کثریت ہونے کے باعث ان کے امیدوار ہار گئے حالانکہ پیپلزپارٹی کو پہلے ہی اندازہ تھا کہ ان حلقوں میں ان کی پوزیشن کمزور ہے اس لیے اس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بنیاد بنا کر انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کی لیکن آئینی طور پر ایسا ممکن نہیں تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...