چھت گرنے سے بچے سمیت چار افراد ملبے میں دب کر شدید زخمی

چھت گرنے سے بچے سمیت چار افراد ملبے میں دب کر شدید زخمی

چھت گرنے سے بچے سمیت چار افراد ملبے میں دب کر شدید زخمی مکان کی چھت کے گارڈ زنگ آلود ہو کر کمزور ہو چکے تھے ، بارش کے دوران ٹوٹ گئے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)محلہ پراچگان میں مون سون کی طوفانی بارش کے دوران بوسیدہ مکان کی چھت کر گر گئے ،جس کے نتیجے میں ایک ہی فیملی کی 2عورتوں اور ایک کمسن بچے سمیت چار افراد ملبے میں دب کر شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہن گئی جنہوں ملبے دبے ہوئے 21سالہ دانیال، 30 سالہ کرن، 15 سالہ وجیہہ اور 5 سالہ شاہزیب کو ملبے سے نکال پر موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور انہیں مزید علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا ہسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ، معلوم ہواکہ پرانے مکان کی چھت کے گارڈ زنگ آلود ہو کر کمزور ہو چکے تھے جو بارش کے دوران ٹوٹ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...