صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ، کمشنر
صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ، کمشنر شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے مقررہ شیڈول پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ستھرا پنجاب ایجنسی کی کارکردگی اور صفائی کے نظام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کی صورتحال، ویسٹ مینجمنٹ سروسز، مشینری و عملہ کی دستیابی، کوڑا اٹھانے اور فیلڈ مانیٹرنگ کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا، ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے مقررہ شیڈول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ مین شاہراہوں، بازاروں، چوکوں، گلی محلوں اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کا بروقت خاتمہ کیا جائے جبکہ دستیاب مشینری اور گاڑیوں کو مکمل استعداد کے مطابق استعمال میں لایا جائے ۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں موجودگی اور مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ، عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور صفائی کے نظام میں موجود خامیوں کو فوری دور کیا جائے ۔ کمشنر نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول شہریوں کا بنیادی حق اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے ، ستھرا پنجاب پروگرام کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments