مہنگائی میں بتدریج کمی، روپے کی قدر میں استحکام آیا، طاہر یوسف
مہنگائی میں بتدریج کمی، روپے کی قدر میں استحکام آیا، طاہر یوسف سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اوورسیز پاکستانی طاہر یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مشکل معاشی حالات میں ذمہ دارانہ فیصلے کرتے ہوئے ملک کو معاشی استحکام کی جانب گامزن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں بتدریج کمی، روپے کی قدر میں استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی بحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں طاہر یوسف نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت عوامی مسائل کے حل، معیشت کی بحالی، روزگار کے مواقع بڑھانے اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت ان کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوامی خدمت اور ملکی ترقی ہے ، یہی وجہ ہے کہ حکومت توانائی، انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے پاکستان کو معاشی خود کفالت کی منزل کی جانب لے جانے کے لیے کوشاں ہے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی عوامی فلاحی پالیسیوں اور ترقیاتی اقدامات کو گھر گھر پہنچائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments