رقم نہ دینے پر ابیوی کو جلتے چولہے پر دھکا دیدیا ، جھلس کر زخمی
رقم نہ دینے پر ابیوی کو جلتے چولہے پر دھکا دیدیا ، جھلس کر زخمی شدید زخمی ہونے کے باوجود ملزم تشدد کرتا رہا، اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شوہر نے رقم نہ دینے پر اپنی بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، یہاں تک کہ اسے جلتے ہوئے چولہے پر دھکا دے دیا جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نواحی علاقے چک نمبر 96 شمالی میں متاثرہ خاتون فرزانہ بی بی کے شوہر عبد الستار ن ے مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کیااور نہ دینے پر ملزم مبینہ طور پر طیش میں آ گیا اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا،دورانِ تشدد خاتون کو جلتے ہوئے چولہے پر دھکا دے دیا گیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی،شدید زخمی ہونے کے باوجود ملزم مبینہ طور پر تشدد کرتا رہا، تاہم شور شرابہ سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے ، جنہوں نے منت سماجت کر کے خاتون کی جان بچائی متاثرہ خاتون کی بیوہ ضعیف العمر والدہ زہر ہ بی بی کا کہنا ہے کہ ملزم کے بااثر ہونے اور بیٹی کی شدید زخمی حالت کے باعث بروقت مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ بعد ازاں خاتون کا میڈیکل معائنہ کروانے کے بعد پولیس کو درخواست دی ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments