شوہر کے بہیمانہ تشدد سے نئی نویلی دلہن کومہ میں چلی گئی
شوہر کے بہیمانہ تشدد سے نئی نویلی دلہن کومہ میں چلی گئیحادثے کا ڈرامہ جھوٹا نکلا،دماغ کا آپریشن کیا گیا اور وہ تاحال کومے میں ہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شوہر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی نئی نویلی دلہن کومہ میں چلی گئی، حادثے کا ڈرامہ جھوٹا نکلا۔ پولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ایف آئی آر کے مطابق محنت کش محمد رفیق نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی تانیہ کی شادی جون 2026 میں تصور حسین سے کی تھی،30 جولائی کو داماد نے فون پر بتایا کہ موٹر سائیکل حادثہ پیش آ گیا ہے ، جبکہ بعد میں معلوم ہوا کہ تانیہ کو تشویشناک حالت میں پہلے سول ہسپتال سرگودھا اور پھر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا، جہاں اس کے دماغ کا آپریشن کیا گیا اور وہ تاحال کومے میں ہے ،خاتون کا شوہر ہر بار حادثے کی الگ کہانی سناتا رہا، کبھی برقعہ پہیے میں آنے اور کبھی خود موٹر سائیکل سے چھلانگ لگانے کا دعویٰ کیا، حالانکہ موٹر سائیکل پر سوار دیگر افراد محفوظ رہے ،نہ ریسکیو 1122 کو بروقت اطلاع دی گئی اور نہ ہی اہل خانہ کو فوری آگاہ کیا گیا، جس سے شبہات مزید گہرے ہو گئے ایف آئی آر میں الزام ہے کہ نو بہیاتا کو مبینہ طور پر ویران علاقے میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سر پر آہنی راڈ مار کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے والد کی درخواست پر تصور حسین اور دیگر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments