چار افرادگرافتار ،ناجائز اسلحہ اور شراب بر آمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران پولیس نے مزید چار افراد کو گرافتار کر کے ان سے ناجائز اسلحہ اور شراب بر آمد کر لی۔
م چاروں ملزمان کیخلاف میں آرمز ایکٹ اور امیناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ایف آئی آرز کے مطابق صدر پولیس جوہرآباد نے ایک شراب فروش سے 40لٹر دیسی شراب م کٹھہ سگھرال پولیس نے دو افراد سے ایک رائفل سیون ایم ایم چار کارکوس ، ایک پسٹل تیس بور ایک کارتوس جبکہ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ایک ملزم سے تیس بور پسٹل اور دو گولیاں بر امد کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments