شادی کا جھانسہ دے کر شہری سے ایک لاکھ 70 ہزار ہتھیا لئے

شادی کا جھانسہ دے کر شہری سے  ایک لاکھ 70 ہزار ہتھیا لئے

کندیاں (نمائندہ دنیا) شادی کا جھانسہ دے کر شہری سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا فراڈ ،مقدمہ درج تفتیش جاری۔

 تفصیلات کے مطابق پائی خیل کے رہائشی بے اولاد شہری رحمت اللہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے بچوں کی خواہش پوری کرنے کے لیے دوسری شادی کروانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر تین سال قبل ایک لاکھ 70 ہزار روپے وصول کیے گئے رحمت اللہ خان کے مطابق کندیاں چاہ مرزے والا اور سائفن پل سے تعلق رکھنے والے دو افراد جبکہ اس کے اپنے قبیلے کے ضامن فتح شیر، اقبال موچی اور لعل خان پٹھان نے رقم وصول کی تاہم تین سال گزرنے کے باوجود نہ اس کی شادی کروائی گئی نہ رقم واپس کی گئی۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر بھی ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے کندیاں پولیس نے شہری کی درخواست پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...