ڈاکوؤں نے دو افراد سے موبائلز اور 80ہزارر وپے چھین لئے
ڈاکوؤں نے دو افراد سے موبائلز اور 80ہزارر وپے چھین لئے محمد عثمان کے رقبہ سے بھاری مالیت کی زرعی مشینری چوری،مقدمات درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران علی پور سیداں کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر محمد عدنان اور امیر حمزہ سے بھاری مالیت کے موبائلز اور 80ہزارر وپے چھین لئے ،جبکہ اسلام کالونی کے نذیر احمد ،فاطمہ جناح کالونی کے شاہد عمران،اعجاز کالونی کے مدثر حیات،زم زم ٹاؤن کے ذیشان احمد،138جنوبی کے مقصود احمد،فاروق کالونی کے اسد عباس کے گھروں سے بیس لاکھ روپے سے زائد کا مال و زر،امام بارگاہ روڈ بھلوال سے محمد ارشد محمود،23شمالی سے ظفر عباس،118شمالی سے جاوید اقبال،11جنوبی سے آصف علی کی موٹرسائیکلیں،دھریمہ کے شاہ محمد کے زرعی رقبہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سولر سسٹم ،بیٹریاں،مہر کالونی بھیرہ کے محمد عثمان کے رقبہ سے بھاری مالیت کی زرعی مشینری چوری کر لی گئی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments