قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ائیر پورٹ سے گرفتار

قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ائیر پورٹ سے گرفتار

قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ائیر پورٹ سے گرفتارمجرم چاہے جتنا بھی چالاک ہوقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ،آر پی او

میانی( نامہ نگار ) میانی سپیشل آپریشنز سیل کی کامیابی قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ائیر پورٹ سے گرفتار۔سپیشل آپریشنز سیل سرگودھا ریجن نے 2023 سے تھانہ میانی قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا ۔اشتہاری مجرم حسن نوید ولد نوید اقبال نے تھانہ میانی کے علاقہ میں وسیم عباس کو ذاتی رنجش کی بنیاد پر قتل کردیا جو بیرون ملک مفرور ہو گیا تھا۔ملزم حسن نوید کو بھیس بدل کر پاکستان میں داخل ہوتے ہوئے اسلام آباد ائیر پورٹ سے حراست میں لیا گیا۔ آر پی او محمدشہزاد آصف خان نے کہا ہے کہ مجرم چاہے جتنا بھی چالاک ہوقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ۔تمام مجرمان اشتہاریوں کے خلاف سرگودھا ریجن پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...