واسا کے فیلڈ اسٹاف کے لیے سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

 واسا کے فیلڈ اسٹاف کے لیے  سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر اور ایم ڈی واسا میانوالی رضوان اکبر کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 اور واسا میانوالی کے باہمی اشتراک سے واسا کے فیلڈ اسٹاف کے لیے سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کا مقصد فیلڈ اسٹاف کو دورانِ ڈیوٹی حفاظتی اقدامات، ہنگامی حالات سے نمٹنے اور ابتدائی طبی امداد سے متعلق عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔ ریسکیو 1122 کے ماہرین نے شرکاء کو ایمرجنسی رسپانس، حفاظتی اصولوں اور ذاتی حفاظتی سامان کے مؤثر استعمال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا میانوالی رضوان اکبر نے کہا کہ ادارے کے ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔ محفوظ اور تربیت یافتہ عملہ ہی عوام کو مؤثر اور معیاری خدمات فراہم کر سکتا ہے ، اسی لیے فیلڈ اسٹاف کی پیشہ ورانہ تربیت اور حفاظت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...