چار ہفتوں پر محیط فریڈم 250 انوویشن بوٹ کیمپ اختتام پزیر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں قائم لنکن کارنر کے زیر اہتمام منعقدہ چار ہفتوں پر محیط فریڈم 250 انوویشن بوٹ کیمپ اختتام پزیر ہوگیا۔
اختتامی تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے بچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ بوٹ کیمپ کے دوران تیار کیے گئے منفرد منصوبوں کی نمائش بھی پیش کی گئی۔بوٹ کیمپ دو مراحل پر مشتمل تھا،جس کے پہلے مرحلے میں کم عمر بچوں جبکہ دوسرے مرحلے میں 18 سے 24 سال عمر کے نوجوانوں کو تخلیقی سوچ، انفرادیت و جدت، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت اور عملی منصوبہ سازی سے متعلق تربیت فراہم کی گئی۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان تھے جبکہ لنکن کارنر کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments