پولیس اہلکاروں کے روکنے پر فائرنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موٹروے پر مسافروں کو لوٹنے کی خطرناک کوشش، گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کے روکنے پر ملزمان نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات موٹروے کے بیٹ نمبر 8 بھیرہ، لوکیشن 191 ساؤتھ، چک قاضی کے قریب موٹروے پولیس کے افسران معمول کے گشت پر تھے کہ نارتھ سائیڈ پر اسلام آباد روڈ کی جانب کیرج وے پر درختوں کی شاخیں پڑی دیکھیں۔ پولیس اہلکاروں نے جیسے ہی گاڑی روک کر صورتحال کا جائزہ لینے کی کوشش کی تو چند نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر دو ہوائی فائر کیے اور حفاظتی جالی کے باہر اندھیرے میں فرار ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments