گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ ہرنولی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد، مقدمہ درج۔۔۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہرنولی سب انسپکٹر عمران خان روکھڑی اور انکی ٹیم نے اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم وقار ولد غلام سرور سکنہ حمید کوٹ سے دوران تفتیش انکشاف پر مستعملہ وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا اور رحمت اللہ ولد عطاء محمد سکنہ ہرنولی سے مستعملہ موٹر سائیکل برآمد کیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ہرنولی میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...