غیر قانونی اڈے اندرون شہر ٹریفک حادثات کے سبب بن رہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کی بدستور موجودگی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کے فقدان کی واضح مثال بنی ہوئی ہے۔۔۔
’ سلانوالی روڈ’ خوشاب روڈ’ اندرون شہر کئی مقامات پر غیر قانونی اڈوں کے باعث نا صرف آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے بلکہ یہ غیر قانونی اڈے اندرون شہر ٹریفک حادثات کے سبب بن رہے ہیں۔ جن کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت واضح طور پر احکامات جاری کر کے متعدد بار اس حوالے سے انتظامیہ سے بازپرس بھی کر چکی ہے اس کے باوجود افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔سڑکیں سکڑتی جا رہی ہیں’ اور ہر وقت گاڑیاں کھڑی رہنے سے علاقے مسائل کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments