فاتحہ خوانی کے لیے جانے والا شہری موٹر سائیکل سے محروم

فاتحہ خوانی کے لیے جانے والا شہری موٹر سائیکل سے محروم

شاہپور صدر (نامہ نگار) فاتحہ خوانی کے لیے جانے والے شہری کا موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق محمد شاہد اقبال ولد اللہ بخش نے پولیس تھانہ جھاوریاں کو رپورٹ درج کرائی کہ وہ بیربل میں فاتحہ خوانی کے لیے گیا اور اپنا سپر اسٹار موٹر سائیکل ماڈل 2024، مالیتی 25 ہزار روپے ، کھڑا کردیا۔ فاتحہ خوانی کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔ تلاش کے باوجود موٹر سائیکل کا کوئی سراغ نہ مل سکا، جس پر پولیس تھانہ جھاوریاں نے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...