مڈھ رانجھا ،صفائی کے ناقص انتظامات سے گلی محلوں میں کوڑا
ورکرز صفائی کرنے میں بری طرح ناکام ،کچھ کچرا اُٹھا کر فوٹوسیشن کرلیتے ہیں
مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا صفائی کے ناقص انتظامات سے گلی محلوں میں کوڑا برقرار، علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ۔تفصیل کے مطابق مڈھ رانجھا میں ستھرا پنجاب کے ورکرز صفائی کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ورکرز صبح مین بازار سے کچھ کچرا اُٹھا کر فوٹوسیشن کرلیتے ہیں۔ گلی محلوں میں کئی کئی روز تک چکر نہ لگانے کی وجہ سے گندجوں کا توں برقرار ہتا ہے اور کوڑا کرکٹ نالیوں میں گرنے کی بناء پرنالیاں بند ہو جانے سے گند ا پانی نالیوں سے باہر نکلنا شروع ہوجاتا ہے ۔متعد د بار نشاندہی کرنے کے باوجود سپروائزر نے گلی محلوں میں صفائی کیلئے کوئی شیڈول ترتیب نہ دیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق ستھرا پنجاب کی متعلقہ ٹیم کی من مانیوں سے صفائی کا نظام دن بدن ابتر ہوتا جارہا ہے اور رہائشیوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments