دسویں جماعت کا طالب علم مبینہ طور پر اغواء، مقدمہ درج
شاہپور صدر (نامہ نگار) شاہپور سٹی سے دسویں جماعت کے طالب علم کے مبینہ اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہپور شہر کے رہائشی عبدالخالق ولد محمد خان نے پولیس تھانہ شاہپور سٹی کو رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بھانجا محمد صارم دسویں جماعت کا طالب علم ہے، جو عصر کے وقت محمد عارف کے پاس ٹیوشن پڑھنے کے لیے گیا، تاہم شام تک گھر واپس نہ آیا۔ محمد عارف کے گھر سے معلوم کیا گیا تو پتہ چلا کہ محمد صارم ٹیوشن پڑھنے وہاں آیا ہی نہیں تھا۔ اہل خانہ نے ادھر ادھر تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔ مدعی نے شبہ ظاہر کیا کہ کسی نامعلوم شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے اغواء کرلیا ہے۔ پولیس تھانہ شاہپور سٹی نے مقدمہ درج کرکے طالب علم کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments