یوم شہادت امام حسن کا مرکزی جلوس امام بار گاہ محمدیہ پہنچ کر اختتام پذیر

یوم شہادت امام حسن کا مرکزی جلوس  امام بار گاہ محمدیہ پہنچ کر اختتام پذیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں یوم شہادت امام حسن 28 صفر المظفر کا مرکزی جلوس تابوت امام حسن امام بار گاہ بلاک 7 سے برآمد ہو کر امام بار گاہ محمدیہ بلاک 19 پہنچ کر پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔

اس موقع پر امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے چاروں مکاتب فکر پر مشتمل امن کارواں اور اعلی افسران جلوس کے ہمراہ رہے۔ جبکہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اطراف بازاروں کو بند کروا کر راستوں کوخار دار تاریں قناعتیں اور بیرئیر لگا کر مکمل طور پر سیل کر کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گے ۔زرائع کے مطابق سرگودھامیں یوم شہادت امام حسن 28 صفر المظفر کا مرکزی جلوس تابوت امام حسن امام بار گاہ بلاک7 میں مجالس اعزاء کے بعد نماز ظہرین ادا کر کے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں خوشاب روڈ، حسین چوک،کارخانہ بازار،کچہری بازارچوک حیدر کرار، امین بازار، شیر دل مارکیٹ ،سبزی منڈی چوک، محمدی بازار، صدیق اکبر چوک اور مسلم بازار سے ہوتا ہوا امام بار گاہ محمدیہ بلاک 19 پہنچ کر پُرامن طور پر اختتام پزیر ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...