پاکستان اس وقت معاشی اور قومی سطح پر اہم چیلنجز سے گزر رہا ،منیر احمد کھرل

پاکستان اس وقت معاشی اور قومی سطح پر  اہم چیلنجز سے گزر رہا ،منیر احمد کھرل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ رائے منیر احمد کھرل نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی اور قومی سطح پر اہم چیلنجز سے گزر رہا ہے۔۔۔

 موجودہ حالات میں بھی مایوسی کے بجائے امید، محنت اور اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،پاکستان کی مضبوطی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کو ترجیح دینے میں ہے ۔ ہمیں انتشار، نفرت اور مایوسی کے بجائے باہمی احترام، قومی یکجہتی اور ملکی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگاپاکستان اﷲ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ، اس کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ملک کے نوجوان، تاجر، کسان، مزدور اور ہر شعبے سے وابستہ افراد پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تو کوئی طاقت ہمیں ترقی کی منزل سے نہیں روک سکتی۔ رائے منیر احمد کھرل نے مزید کہا کہ آج پاکستان کو نعروں سے زیادہ دیانت دار قیادت، مضبوط معیشت، بہتر گورننس، میرٹ اور قومی اتحاد کی ضرورت ہے ۔ ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے ایسا پاکستان بنانا ہے جس پر ہر پاکستانی فخر کرسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...