’’صفر المظفر‘‘ کے آخری بدھ کی چُوری

’’صفر المظفر‘‘ کے آخری  بدھ کی چُوری

میانوالی(نامہ نگار)صفر المظفر کے آخری بدھ کی چُوری، روایات میں برصغیر پاک و ہند کے بعض علاقوں میں صفر المظفر کے آخری بدھ کو چُوری بنانے کی روایت بھی شامل ہے۔

یہ روایت مذہبی سے زیادہ ثقافتی رنگ رکھتی ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ بعض لوگوں نے اسے مذہبی تقدس بھی عطا کر دیا۔ اسلامی کیلنڈر کا دوسرا مہینہ صفر المظفر کہلاتا ہے۔ معاشرے میں اس مہینے کو نحوست اور بدشگونی سے جوڑا جاتا تھا، مگر اسلام نے اس تصور کی سختی سے نفی کر دی۔اس کے باوجود برصغیر کے بعض علاقوں میں ایک عوامی روایت پائی جاتی ہے کہ صفر کے آخری بدھ کو خوشی کے اظہار کے طور پر چُوری تیار کی جاتی ہے ۔چُوری دیہاتی تہذیب کی ایک نہایت سادہ مگر لذیذ غذا ہے ، عام طور پر تازہ روٹی یا گندم کی موٹی روٹی کو باریک توڑ کر دیسی گھی، شکر یا گڑ کے ساتھ ملا کر تیار کیا جاتا ہے ۔بعض علاقوں میں اس میں خشک میوہ جات بھی شامل کیے جاتے ہیں تاکہ ذائقہ اور غذائیت میں اضافہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...