90 فیصدنمبر لینے والی طالبات کے لیے آدھی فیس پر داخلے کا اعلان

 90 فیصدنمبر لینے والی طالبات کے  لیے آدھی فیس پر داخلے کا اعلان

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں 90 فیصد یا زائد نمبر لینے والی طالبات کیلئے آدھی فیس پر داخلے کا اعلان ۔گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کندیاں کی پرنسپل محترمہ شازیہ رمضان نے میٹرک میں 90 فیصد یا زائد نمبر حاصل کرنے والی ہونہار طالبات کے لیے خصوصی فیس رعایت کا اعلان کیا ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق اہل طالبات کو کالج میں 50 فیصد فیس رعایت کے ساتھ داخلہ دیا جائے گا کالج میں ایف ایس سی پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، ایف اے آرٹس، ایف اے آئی ٹی اور آئی سی ایس کے پروگرامز دستیاب ہیں کالج انتظامیہ کے مطابق نشستیں محدود ہیں اس لیے اہل طالبات بروقت داخلہ حاصل کریں اور کم فیس میں معیاری تعلیم سے فائدہ اٹھائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...