زمین کے تنازع پر تشدد کا نشانہ بنا دیا، متعدد افراد زخمی

 زمین کے تنازع پر تشدد کا نشانہ بنا دیا، متعدد افراد زخمی

محمد ریاض ہل چلا رہا تھا 6 نامعلوم مسلح افرادسوٹوں سمیت وہاں پہنچ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے علاقے جھاوریاں میں زمین کے تنازع پر مسلح افراد نے زمیندار اور خواتین سمیت چار افراد کو مبینہ طور پر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا دیا، متعدد افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ کاواں والا کے رہائشی محمد سرفراز اپنے رقبے میں محمد ریاض کے ہمراہ ہل چلا رہا تھا کہ ذیشان، نعمان اور 6 نامعلوم مسلح افراد مبینہ طور پر سوٹوں سمیت وہاں پہنچ گئے ۔ ملزمان نے گالم گلوچ اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایاشور سن کر گھر کی خواتین موقع پر پہنچیں تو ملزمان نے رسولان بی بی اور سمیرا کو بھی سوٹوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر مداخلت کی اور متاثرین کو ملزمان سے چھڑایاپولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...